ایمان کی جنگ : چوتھا حصہ - یوسف (-)

ایمان خدا کے ساتھ عہد ہے: آپ کو معلوم ہے کہ خدا نے کیا کہا ہے ، نہ دیکھنے کے باوجود آپ اس پر ایمان رکھ کر اپنے عہد کا اظہار کرتے ہیں۔ (-)
اکثر اوقات، جب ہم خدا کے کلام پر ایمان رکھتے ہیں اور جب ہم نتائج دیکھتے ہیں، ان دونوں میں وقت کی مدت ہوتی ہے۔ (-)
a. ایمان کی جنگ انتظار کے اس دور میں لڑی جاتی ہے ۔ (-)
b. ایمان کی جنگ قائم رہنے کے اس وقت کو کہتے ہیں جب آپ نے ایمان رکھا اور ابھی تک نتائج نہیں دیکھے۔ افسیوں 6:13 (-)
c یہ ضروری ہے کہ ہم سمجھیں کہ انتظار کے وقت کے دوران کیا کرنا ہے۔ (-)
ایمان کی جنگ لڑنے کے وقت کے بارے میں ہمیں کچھ چیزوں کو سمجھنا چاہئے۔ (-)
a. خدا اپنے کلام کو صحیح وقت پر پورا کرتا ہے۔ پیدایش 21:2 ، رومیوں 5:6 ، گلتیوں 4:4 (-)
b. آپ کو صحیح وقت کے لئے خدا پر بھروسہ کرنا چاہیے ۔ (-)
اکثر انتظار کی مدت کیوں ہوتی ہے، جب آپ نتائج دیکھ ہی نہیں سکتے؟ (-)
a. شیطان کی طرف سے آپ کی راہ میں روکاوٹیں ہیں جن کے خلاف آپ کو ثابت قدم رہنے کی ضرورت ہے جب تک کہ وہ دور نہیں ہو جاتی. b. خدا پردے کے پیچھے عظمت اور آپ کی بھلائی کے لئے کام کر رہا ہے. آپ کے خیال میں آج ہی صحیح وقت ہو سکتا ہے لیکن خدا جو کہ تمام شامل عوامل کو جانتا ہے، جانتا ہے کہ اگلا ہفتہ ہی صحیح وقت ہے. (-)
ہم یوسف کی کہانی پر غور کر رہے ہیں، ایک ایسا آدمی جسے خدا کے وعدہ کو اپنی زندگی میں پورا ہوتے دیکھنے کے لئے کئی سال انتظار کرنا پڑا (-)
a. خدا نے یوسف سے عظمت ( پیدایش 37 : 5-9 ) اور اس کی اولاد کے لئے زمین کا وعدہ کیا ( پیدایش 28:13 )۔ (-)
b. اس کے بھائی ، نفرت کے ساتھ متحرک ہوئے ، جب وہ 17 سال کا تھا تو اسے غلامی میں فروخت کردیا ۔ (-)
وہ مصر پہنچا، جسے فرعون کے ایک افسر فُوطِیفارؔ نے خریدا لیا ، اور اسے فُوطِیفارؔ کے پورے گھرانے کا انچارج مقرر کیا گیا تھا ۔ (-)
یوسف پر عصمت دری کا جھوٹا الزام لگایا گیا اور پھر وہ قید میں ڈالا گیا ۔ (-)
c وہ بالآخر 30 سال کی عمر میں فرعون کے خوابوں کی ترجمانی کرکے جیل سے باہر آگیا۔ خواب نے آنے والے قحط سے خبردار کیا۔ (-)
d. یوسف کو مصر میں دوسرے درجے پر کمانڈ دیا گیا اور قحط سے پہلے ہی کھانا ذخیرہ کرنے اور پھر قحط کے وقت تقسیم کرنے کا انچارج لگایا گیا تھا۔ (-)
خدا کا وعدہ ( عظمت کا خواب ) حاصل کرنے سے لے کر مصر میں دوسرے درجے کا حکمران بننے تک یوسف کو 6 سال لگ گئے ۔ (-)
a. اب تک ، خدا نے یوسف کے انتظار کے وقت سے بہت کچھ بہتر کر دیا ۔ (-)
b. بہت سے بت پرستوں کو یوسف کی زندگی کے ذریعہ سچے خدا کے پاس لایا گیا ۔ (-)
c یوسف اس مقام پر پہنچ گیا جہاں وہ قحط کے دوران اپنے خاندان اور دیگر ہزاروں افراد کو فاقے سے بچا سکتا تھا۔ (-)
پچھلے سبق میں ، ہم نے یوسف کی کہانی کے بارے میں دو اہم نکات پر غور کی ۔ (-)
a. یوسف کے ساتھ جو بھی برے کام ہوئے وہ خدا کی طرف سے نہیں تھے ۔ (-)
یوسف کے حالات گناہ آلودہ زمین میں زندگی کا نتیجہ تھے۔ پیدایش 1 : 3-17,18 ، متی 6:19 عمال 7 : 9,10-4 ، مرقس 14 : 17-13 ، متی 18 : 21-XNUMX (-)
ان حالات میں خدا کی طرف سے اس کے لئے امتحان خدا کا کلام تھا - کیا یوسف حالات کے باوجود خدا کے کلام پر قائم رہتا ہے۔ (-)
b. خدا نے، جو شیطان اور شریر آدمی برائی چاھتے تھے اسی کا استعمال کر کے یوسف کی زندگی میں اور بہت سے دوسرے لوگوں کی زندگی میں حقیقی اچھائی پیدا کر دی۔ (-)
اس سبق میں ہم کہانی وہیں سے شروع کریں گے جہاں پر چھوڑی تھی۔ (-)

دس بیٹے اناج خریدنے کے لئے مصر گئے۔ بِنیمِینؔ (سب سے کم عمر) کو گھر پر چھوڑ دیا گیا۔ (-)
a. اس کے خواب کی تکمیل میں ، یوسف کے بھائی اس کے سامنے جھکے (اصل خوابوں کے کم از کم 20 سال بعد)۔ پیدایش 42:6 (-)
b. یوسف نے اپنے بھائیوں کو پہچان لیا ، لیکن وہ اس کو نہیں جانتے تھے۔ 42:7 (-)
یوسف نے یہ دیکھنے کے لئے کہ آیا ان کے کردار بدلے ہیں یا نہیں ان کے امتحان لئے۔ (-)
a. یوسف نے ان پر جاسوس ہونے کا الزام عائد کیا اور تین دن تک پابند سلاسل کیا۔ b. ان سے کہا کہ اپنی کہانی کی تصدیق کریں (ان کے والد نے کھانے کے لئے بھیجا ہے)؛ انھیں کہا کہ گھر جاؤ اور بِنیمِینؔ کو لے کر آؤ اور اسی دوران شمعون کو وہیں چھوڑ دو۔ c واپسی کے سفر میں ، بھائیوں نے اپنے بوروں میں نقدی کی تھیلیاں دیکھیں جو انہوں نے اناج کے لئے دی تھیں ، یہ دیکھ کر وہ بہت ڈر گئے پیدایش 42 : 25-34 (-)
یعقوب نے بِنیمِینؔ کو مصر بھیجنے سے انکار کردیا ، لیکن قحط مزید بڑھ گیا ، اور اس کے پاس کوئی چارہ نہیں تھا۔ 3:42 ، 38 : 43-1,2 (-)
a. بیٹے بِنیمِینؔ ، ملک سے تحائف اور دوگنی رقم لے کر مصر واپس چلے گئے۔ 43:15 (-)
b. انہیں یوسف کے گھر آنے کا حکم دیا گیا ، اور وہ خوفزدہ تھے۔ 43:18 . c. گھر کے دروازے پر ، انہوں نے یوسف کے نگران کو بتایا کہ انہیں پچھلے سفر میں کس طرح ان کی بوریوں میں رقم ملی ہے۔ (-)
d. نگران نے کہا: "میں نے آپ کے پیسے سنبھال لئے تھے۔ تمہارے خدا نے تمہارے لئے یہ کام کیا ہوگا۔" 43:23 ( خدا کو کریڈٹ دینا = نتیجے میں اور بڑا اجر پانا ) (-)
e. ایک بار پھر ، یوسف کے بھائی اس کے آگے جھکے۔ (-)
یوسف نے دوبارہ اناج بیچا ، انکی بوریوں میں پیسے واپس رکھ دئے ، اور اپنا چاندی کا پیالہ بِنیمِینؔ کی بوری میں رکھوا دیا (-)
a. یہ پیالہ بِنیمِینؔ کی بوری میں سے ملا ، اور یوسف نے اعلان کیا کہ سزا کے لئے ، بِنیمِینؔ کو اس کے پاس ہی رہنا ہو گا۔ 44:17 (-)
b. یہوداہ نے بِنیمِینؔ کی جگہ پر رہنے کے لئے التجا کی ، یہ کہتے ہوئے کہ بِنیمِینؔ کا کھو جانا ان کے والد کو ہلاک کردے گا۔ (-)

پوری آزمائش کے دوران ، یوسف نے خدا کو منفی رد عمل نہیں دیا۔ (-)
a. کوئی ایسا اشارہ نہیں ملتا جس میں یوسف نے کہا ہو " اے خدا ! میں ہی کیوں " (-)
b. ایسا کرنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ اگر آپ یہ جانتے ہوں کہ : (-)
خدا آپ کی پریشانی کا سبب نہیں ہے۔ وہ آپ کے ساتھ ناانصافی نہیں کر رہا ۔ (-)
اگر کچھ برا بھی ہو تو وہ اس کے مقصد کی تکمیل کے لئے ہی ہے ۔ (-)
وہ اس سب سے زیادہ سے زیادہ بھلائی اور جلال پیدا کرے گا۔ (-)
c یاد ہے جب یوسف نے فُوطِیفارؔ کی بیوی کے ساتھ گناہ نہیں کیا تھا؟ (-)
یہ ایک اہم ثبوت ہے کہ یوسف نے خدا پر الزام نہیں عائد کیا۔ (-)
گناہ کرنے کا ایک آسان ترین وقت یہ ہے کہ جب ہم خدا پر غصہ ہوجاتے ہیں کیونکہ ہمارے خیال میں وہ ہمارے ساتھ نا انصافی کرتا ہے۔ (-)
اس بات کے بہت سارے ثبوت موجود ہیں کہ یوسف نے شکایت نہیں کی ۔ (-)
a. خدا یوسف کے ساتھ تھا۔ خدا اپنے لوگوں کی حمد و ثنا پر تخت نشِین ہے زبور 22:3 (-)
b. حمد و ثنا خدا کی نجات کا دروازہ کھوتی ہے۔ شکایت کرنے سے تباہی کا دروازہ کھلتا ہے۔ زبور 50:23 اعمال 16 : 25,26-10 ، 10 کرنتھیوں XNUMX:XNUMX (-)
c یوسف کی مشکل کے درمیان ، ہمیں خوشحالی نظر آتی ہے ، تباہی نہیں۔ پیدایش 39 : 2-5 ، 21-23 (-)
اس سب کے دوران ہمیں یوسف کی ذہنی حالت کا اندازہ اس سے ہوتا ہے جب اس نے اپنے بیٹوں کے نام رکھے۔ پیدایش 3 : 41-50 (-)
a. منسّیؔ = خدا نے مجھے میرے باپ کے گھر کی مشقت بھلا دی؛ اِفرائِیمؔ = خُدا نے مُجھے میری مُصِیبت کے مُلک میں پَھل دار کِیا۔ (-)
b. یوسف جب بھی اپنے بچوں کے نام بولتا تھا یہی بات کہتا تھا ۔ اگر یہ اس کے لئے حقیقت میں نہیں تھا ، تو کیا وہ وہ باتیں کہہ سکتا تھا؟ (-)
آپ کو معلوم ہونا چاہئے کہ خدا نے انتظار کے وقت میں آپ کو چھوڑ نہیں دیا۔ (-)
a. آپ کو معلوم ہونا چاہئے کہ یہاں تک کہ جب آپ انتظار بھی کر رہے ہوتے ہیں ، خدا چاہتا ہے کہ (-)
مشکل کے دوران انتظار کے وقت میں آپ کو مہیا کرے اور وہ ایسا کرے گا بھی. (-)
b. خدا آپ کو چھوڑتا نہیں ہے جب وہ پردے کے پیچھے کام کر رہا ہوتا ہے۔ (-)
اس سب سے بھائیوں کو اس بات پر پچھتاوا ہوا جو انہوں نے یوسف کے ساتھ کیا تھا۔ (-)
a. پیدایش 42 : 21-23 جب بھائی پہلی بار یوسف کے پاس گئے اور اس نے ان پر جاسوس ہونے کا الزام لگایا تو انھوں نے محسوس کیا کہ جو انہوں نے بویا ہے وہ کاٹ رہے ہیں۔ (-)
b. ہم ان کے رویوں میں ایک واضح تبدیلی دیکھ سکتے ہیں۔ 44 : 18-34 (-)
یہوداہ نے یوسف سے بِنیمِینؔ کے بجائے اسے رکھنے کی درخواست کی۔ یہوداہ وہ ہے جو جوسف کو پیسوں کے لئے بیچنا چاہتا تھا۔ 1 : 37 (-)
" ہم اپنے والد کے ساتھ یہ نہیں کر سکتے ہیں" - وہ یقینی طور پر پہلے ایسا کر سکتے تھے اور انہوں نے ایسا کیا بھی ۔ (-)
c ہم یہ نتیجہ اخذ کرسکتے ہیں کہ بھائیوں کو یعقوب کے سامنے اپنے گناہ کا اعتراف کرنا اور معافی مانگنی پڑی۔ وقت گزرنے کے ساتھ ہی یہ سب سامنے آگیا۔ (-)
d. ان دو نکات پر غور کریں: (-)
اگر خدا نے بھائیوں کو یوسف کو غلامی میں بیچنے سے روکا ہوتا تو ، ان کے دلوں کے قاتلانہ رویوں سے نمٹا نہیں جا سکتا تھا ۔ (-)
ہوسکتا ہے کہ ان کو اس مقام تک پہنچنے میں بیس سال لگے ہوں جب انھیں توبہ کی طرف لایا جاسکے۔ کیا بھائی بچانے کے قابل تھے؟ (-)
جب آخر کار یوسف نے خود انکشاف کیا تو کچھ دلچسپ رویے سامنے آئے۔ (-)
a. یوسف نے واقعی ، اپنے بھائیوں کو مکمل طور پر معاف کر دیا تھا۔ (-)
1:45 وہ نہیں چاہتا تھا کہ وہ اپنے کیے پر برا یا تکلیف محسوس کرے۔ 5:2 یعقوب کے مرنے کے بعد بھی ، یوسف ان سے بدلہ نہیں چاہتا تھا۔ (-)
3:50 اس نے ان کو پوری طرح معاف کر دیا ، ان کے ساتھ مہربانی کے ساتھ سلوک کیا۔ (-)
b. اس حقیقت کو تسلیم کرنے سے کہ خدا کام کر رہا یوسف کو اپنے بھائیوں کو معاف کرنے میں مدد کی - آپ کے خیال سے بہت برا ہوا لیکن خدا کے لئے یہ بھی ٹھیک ہوا. 50:20 (-)
کیا یہ رویے ہمیشہ یوسف میں تھے یا وقت کے ساتھ ساتھ یہ بڑھتے اور ترقی کرتے رہے ؟ واضح طور پر یہ نہیں کہا گیا ، لیکن ان نکات پر غور کریں: (-)
a. حالات ، خاص طور پر مشکل، ہمارے اندر جو کچھ ہوتا ہے اس کو بے نقاب کرتے ہیں۔ (-)
b. جو مشکلات زندگی ہم پر ڈالتی ہے انہیں خدا اس طرح بھی استعمال کرتا ہے کہ ان سے ہمارے غلط اور گنہگار رویوں کو ہم پر ظاہر کرتا ہے جن سے نمٹنے کی ہمیں ضرورت ہے - یہ ایک طریقہ ہے جس سے خدا برائی سے اچھائی پیدا کرتا ہے۔ (-)
c آپ نہیں جانتے کہ آپ کتنے صابر / محبت کرنے والے / ایمان سے بھرے ہیں یا نہیں ہیں جب تک کہ حالات ان چیزوں کو سامنے نہیں لاتے۔ یعقوب 1:3 (-)

پچھلے سبق میں ، ہم نے کہا تھا کہ اس میں بائبل کا ایک بنیادی اصول شامل ہے - اگر آپ اپنی زندگی پر نگاہ ڈالیں تو آپ واضح طور پر دیکھ سکیں گے کہ خدا آپ کی بھلائی کے لئے کام کر رہا تھا۔ زبور 1:23 (-)
لیکن ، جب آپ آگے دیکھتے ہیں ، آپ اسے ابھی تک نہیں دیکھ سکتے - آپ کے پاس صرف خدا کا کلام ہے۔ (-)
a. آپ کو ایمان کے ساتھ چلنا ہے نہ کہ جو کچھ آپ دیکھتے اس کے مطابق - یہ ایمان کی جنگ کا حصہ ہے۔ (-)
b. اگر آپ نہیں جانتے کہ خدا تب بھی کام کر رہا ہوتا ہے جب آپ نہیں دیکھتے / نہیں دیکھ سکتے ، تو اس کی بدولت آپ تب تک با ہمت ثابت قدم نہیں رہ سکیں گے جب تک آپ دیکھ نہیں لیتے۔ (-)
یوسف جانتا تھا کہ کس طرح آگے کا سوچتے ہوئے خدا کو دیکھنا ہے۔ (-)
a. خدا نے یوسف سے دو وعدے کیے: وعدہ شدہ زمین اور عظمت۔ (-)
عظمت کا وعدہ اس کی زندگی کے وقت میں پورا ہوا ، لیکن وہ واپس اپنی زمین پر نہیں گیا ۔ یوسف کے مرنے سے پہلے ، اس نے اپنے خاندان سے کہا: جب خدا تمہیں اس سرزمین پر لے جائے گا تو میری ہڈیاں اپنے ساتھ لے جانا ۔ پیدایش 1 : 2-50 ، خروج 22:26 (-)
b. عبرانیوں 11:22 کہتی ہے کہ یوسف نے یہ سب کچھ اپنے ایمان سے کیا = خدا کے ساتھ عہد ۔ (-)
c ذکر کیا = یاد کیا = اس نے خود بھی خدا کا وعدہ یاد رکھا اور اپنی اولاد کو بھی یاد کروایا پیدایش 28:13 ، 46 : 3,4-48 ، 21 : XNUMX-XNUMX (-)
کچھ لوگ کہہ سکتے ہیں: تو کیا! وہ مر کر زمین پر گیا ، بس ہڈیاں !! (-)
a. نہیں ، یوسف کا دائمی نقطہ نظر تھا۔ اسے احساس تھا کہ یہ زندگی سب کچھ نہیں ہے۔ b. جب یوسف مرا ، وہ ابرہام کی گود (آسمان کی بادشاہی) میں چلا گیا ۔ لوقا 16:22 c. قیامت کے دن ، یوسف اور اس کے جسم کو دوبارہ ملایا جائے گا ، اور اس کے جسم کی عظمت ہو گی۔ اس کے پاؤں چھونے والی پہلی جگہ کہاں ہے؟ وعدہ شدہ زمین! (-)
در حقیقت ، یہ پہلے ہی ہوچکا ہے - یوسف پرانے عہد نامے کے نبیوں کی صحبت میں شمار ہے جو اس وقت جی اٹھے جب یسوع مردوں میں سے جی اٹھا۔ (-)
کسی بھی طرح ، یوسف سے خدا کا وعدہ پورا ہو گیا ، اور یوسف کو اتنا اعتماد تھا کہ اسے احساس ہوا کہ وقت کا عنصر ایک غیر متعلقہ تفصیل ہے۔ (-)
کیا میں کہہ رہی ہوں کہ آپ خدا کے وعدوں کو اس زندگی میں پورے ہوتے نہیں دیکھ پائیں گے؟ نہیں! (-)
a. میں کہہ رہی ہوں: اپنی زندگی میں تکمیل کے صحیح وقت کے لئے خدا پر بھروسہ کرنا سیکھیں۔ اس سے سفر زیادہ خوشگوار اور ایمان کی جنگ آسان ہوجائے گا۔ (-)
b. وقت کا عنصر خدا کے وعدوں کو پورا کرنے میں شامل ہے - اور ابدیت کا خدا ہم سے مختلف ٹائم ٹیبل پر ہے۔ (-)
c لیکن ، سب کچھ اس کے اختیار میں ہے ، اور صحیح وقت پر ، آپ دیکھیں گے کہ اس کا وعدہ پورا ہوتا ہے۔ (-)

کہانی کے آخر میں وہ اپنے ماضی پر غور کرتا ہے اور دیکھتا ہے کہ خدا اس کے حالات میں عظمت اور بھلائی کے لئے کام کر رہا تھا - بھلائی اور رحمت ہمیشہ یوسف کے ساتھ ساتھ رہیں ۔ (-)
اور ، خدا کے وعدے پر قائم رہ کر ، وہ آگے دیکھ سکتا تھا اور ایمان کے ساتھ خدا کو اپنی زندگی میں اس قدر کام کرتا ہوا دیکھتا تھا کہ اس نے اپنے خاندان سے اپنی ہڈیوں کو کنعان واپس لے جانے کا وعدہ کیا لیا ۔ (-)
دونوں نقطہ نظر نے یوسف کو اپنے انتظار کی مدت کے دوران ثابت قدم رہنے اور یہاں تک کہ خوشحال ہونے کے قابل بنایا۔ (-)
مصیبتیں آپ کے راستے میں آیئں گی۔ یہ گناہ آلودہ زمین میں زندگی ہے۔ (-)
a. ایسے وقت آئیں گے جب آپ فوری طور پر نتائج نہیں دیکھ پائیں گے۔ (-)
b. لیکن ، خدا کام کر رہا ہے ، انتظار کی مدت کے دوران اچھے کام ہوں گے - آپ کو اس بات پر یقین ہونا چاہیے ۔ (-)
اس سے کوئی فرق انہی پڑتا کہ آپ کس پر غور کرتے ہیں- ماضی ، مستقبل یا اپنے موجودہ حالات پر - آپ کو اس قابل ہونا چاہیے کہ آپ دیکھ سکیں خدا کام کر رہا ہے۔ (-)
a. آپ صرف اس صورت میں ایسا کر سکتے ہیں اگر آپ کو سمجھ آجائے کہ خدا کیسے کام کرتا ہے۔ رومیوں 8:28 (-)
b. آپ صرف اس صورت میں ایسا کر سکتے ہیں اگر آپ اس کی وفاداری اور اس کے وعدوں پر قائم رہیں۔ (-)
اگر آپ خدا کے کلام سے اپنی حوصلہ افزائی کریں کہ صحیح وقت آنے پر خدا اپنا وعدہ پورا کرے گا جس کے نتیجہ میں عظمت اور بھلائی ہے ، تو یہ آپ کو ایمان کی جنگ لڑنے میں مدد دے گا ۔ (-)