ایمان کی جنگ: تیسرا حصہ - یوسف (-)

ایمان کی جنگ وقت کی اس مدت کو کہتے ہیں جو، جب آپ دعا کرتے ہیں اور جب آپ نتائج کو دیکھتے ہیں، اس کے درمیان ہوتی ہے۔ (-)
a. یہ ثابت قدمی کا وہ وقت ہے جب خدا آپ سے وعدہ کر چکا ہوتا ہے، لیکن آپ نے ابھی نتائج نہیں دیکھے ہوتے افسیوں 6:13 (-)
b. یہ ضروری ہے کہ ہم سمجھیں کہ انتظار کے اس عرصے میں کیا کرنا ہے۔ (-)
ایمان کی جنگ لڑنے کے لیے ہمیں وقت کے بارے میں کچھ چیزوں کو سمجھنا چاہئے۔ (-)
a. وقت خدا کے کلام، یعنی اس کے وعدے کو پورا کرنے میں شامل ہے - وہ صحیح وقت پر اسے پورا کرتا ہے۔ پیدایش 21:2 ، رومیوں 5:6 ، گلتیوں 4:4 (-)
b. آپ کو صحیح وقت کے لئے خدا پر بھروسہ کرنے کے قابل ہونا چاہیے - نا امیدی ( جو ہونا ہے جو کے رہے گا ) سے نہیں، بلکہ ایمان ( خدا کام کر رہا ہے، اور صحیح وقت آنے پر میں نتائج دیکھوں گا ) کے ساتھ (-)
c جب تک آپ نتائج نہیں دیکھ لیتے اس طرح کا اعتماد آپ کو ثابت قدم رہنے میں مدد دے گا! (-)
جب تک آپ نتائج کو نہیں دیکھتے آپ کو اس عرصہ کے بارے میں کچھ باتیں سمجھنی چاہیے۔ (-)
a. روکاوٹیں آئیں گی، شیطان کی طرف سے مزاحمت بھی ہو گی جس کے خلاف آپ کو ڈٹ کے کھڑے رہنا ہے جب تک کہ مزاحمت ختم نہیں ہو جاتی۔ (ایک اور سبق !!) (-)
b. خدا اپنی عظمت اور آپ کی بھلائی کے لئے پردے کے پیچھے کام کر رہا ہے۔ وہ ان عوامل کو بھی نظر میں رکھے ہے جو ہمیں معلوم نہیں اور وہ انہیں اپنے مقصد کی تعمیل کے لئے استعمال کر رہا ہے ۔ (-)
پچھلے سبق میں ، ہم نے یوسف کی کہانی پر غور کرنا شروع کیا ، ایک ایسا آدمی جسے خدا کے وعدے کو اپنی زندگی میں پورا ہوتے دیکھنے کے لئے کم از کم 4 سال انتظار کرنا پڑا۔ (-)
a. لیکن ، جب یہ پورا ہو گیا تو ،اسے معلوم ہوا کہ یہ اسے کسی اور طرح سے حاصل نہیں ہو سکتا تھا ۔ پیدایش 37 سے 50 باب (-)
b. یوسف سے خدا نے کچھ مخصوص وعدے کیے تھے: اس کے اور اس کی اولاد کے لئے وعدہ شدہ زمین (پیدایش 28:13 )۔ عظمت کا وعدہ ( 37 : 5-9 ) (-)
c. نفرت اور حسد سے دو چار اس کے بھائیوں نے اسے مصر میں غلامی کے لئے بیچ دیا جب وہ صرف 17 برس تھا ۔ (-)
اسے فرعون کا ایک افسر فُوطِیفارؔ نے خرید لیا ، اور اسے پوٹیفر کے پورے گھر کا ذمہ سونپ دیا ۔ (-)
اس کے بعد یوسف پر عصمت دری کے جھوٹے الزام لگے اور اسے قید میں ڈال دیا گیا۔ (-)
d. وہ بالآخر 30 سال کی عمر میں فرعون کے خوابوں کی تعبیر کرنے کے سبب سے قید سے رہا ہوا۔ خواب آنے والے قحط کی آگاہی تھا۔ (-)
e. یوسف کو مصر میں دوسرا درجہ دیا گیا اور قحط سالی سے قبل کھانا ذخیرہ کرنے اور پھر قحط کے سالوں کے دوران کھانا تقسیم کرنے کا انچارج مقرر کیا گیا۔ (-)
f. قحط کے دوران ، وہ 20 سال بعد اپنے خاندان کے ساتھ ملا ۔ (-)
g. اپنی حیثیت کی وجہ سے ، یوسف قحط کے دوران اپنے خاندان کے ساتھ ساتھ ہزاروں دوسرے افراد کو بھی کھانا کھلا سکتا تھا۔ (-)
ہم اپنا سارا وقت نظر ثانی میں ضائع نہیں چاہتے ، لیکن یہ ضروری ہے کہ ہم یوسف کے بارے میں کچھ نکات کو دوبارہ دوہرائیں ۔ (-)
اس کے بارے میں سمجھ آپ کو ثابت قدم رہنے میں مدد دے گی . کچھ لوگ مشکل پڑنے پر خدا سے ناراض ہو کر یہ سوچے سمجے بغیر کہ ایسا کیوں ہوا، ہار مان کر بیٹھ جاتے ہیں. (-)
کیوں؟ مرد واقعتا آزاد مرضی رکھتے ہیں - اور ان کے انتخاب کی وجہ سے خود ان کے لئے اور دوسروں کے لئے بھی نتائج برآمد ہوتے ہیں۔ (-)
کیوں؟ خدا گناہ اور اس کے نتائج کو اپنا کام کرنے کی اجازت دے رہا ہے ۔ (-)
a. انسان کے زمین پر 6,000 سال ابدیت کے لئے یاد گار ہوں گے کہ جب انسان خدا سے آزادی کا انتخاب کرتا ہے تو کیا ہوتا ہے ۔ (-)
b. گناہ اور اس کے نتائج ہمیشہ نہیں رہیں گے - صرف اس وقت تک جب تک یسوع واپس نہیں آتا ہے۔ اور ، ابدیت کے مقابلے میں 6,000 سال کچھ بھی نہیں ہے۔ (-)
کیوں؟ خدا مردوں کے انتخاب کو اپنے مقاصد کی تکمیل کرنے کا سبب بنتا ہے = اپنے جلال کے لئے ، اپنے لوگوں کواکٹھا کرنے کے لئے ، ہماری بھلائی کے لئے ۔ (-)
کیوں؟ خدا لوگوں کے انتخاب میں زیادہ سے زیادہ اچھائی پیدا کرنے کے قابل ہے کیونکہ وہ پردے کے پیچھے کے عوامل کو جانتا ہے اور ان کو وہ مدنظر رکھتا ہے۔ (-)
a. ہمارے نقطہ نظر سے دیکھا جائے تو یوسف کی زندگی میں وقت کی مدت بالکل غلط لگتا ہے۔ (-)
خدا نے یوسف کے بھائیوں کو یوسف کو غلامی کے لئے بیچنے سے کیوں نہیں روکا؟ خدا نے اس عورت کو جس نے یوسف پر عصمت دری کا جھوٹا الزام لگایا بے نقاب کیوں نالھی کیا؟ یوسف کو اتنی در تک قید میں کیوں رہنا پڑا ؟ (-)
b. لیکن ، خدا نے دیکھا کہ لوگ جو انتخاب کر رہے ہیں اور وہ یوسف سمیت زیادہ تر لوگوں کے لئے زیادہ سے زیادہ بھلائی کے لئے ان کا استعمال کیسے کرسکتا ہے ۔ (-)
ہم مصائب کو دیکھتے ہیں اور کہتے ہیں: یہ مناسب نہیں ہے! وہ / میں ایک اچھا انسان ہوں! (-)
a. ہمیں یہ سمجھنا چاہئے کہ خدا کسی کا بھی کسی چیز کے لئے بھی مقروض نہیں ہے ۔ (-)
b. ہم "یہ مناسب نہیں ہے" کے لحاظ سے سوچتے ہیں اور پوری بات سے محروم رہتے ہیں : (-)
مناسب = ہر ایک جہنم میں جاتا ۔ (-)
فضل = کیونکہ خدا اچھا ہے ، وہ ہمیں اچھا دینے کا انتخاب کرتا ہے جس کے ہم مستحق نہیں ہیں: اور وہ نجات ۔ (-)
c جب آپ ہمارا موازنہ پاک خدا سے کریں تو اچھے انسان جیسی کوئی چیز نظر نہ آئے۔ رومیوں 3 : 10-12 (-)
d. کوئی بے گناہ شخص جیسی کوئی چیز نہیں ہے۔ افسیوں 2 : 1-3 (-)
ہم نے اپنا مطالعہ اس بات پر ختم کیا جب یوسف قحط کے دوران اناج بانٹتا ہے. اس وقت تک خدا نے آدمیوں کی آزاد مرضی کا استعمال کر کے مندرجہ ذیل کام کئے : (-)
a. بہت سے بت پرست یوسف کی زندگی میں انتظار کے عرصے میں حقیقی خدا کے سامنے آشکار ہوئے ۔ (-)
b. یوسف اس مقام پر پہنچ گیا جہاں وہ اپنے ہی خاندان اور ہزاروں دیگر افراد کو فاقہ کشی سے بچا سکتا تھا ۔ (-)
بہت سے لوگ یہ ایمان رکھتے ہیں کہ خدا ہماری آزمائش کرنے یا ہمیں سبق سیکھانے یا یہ دیکھنے کہ ہمارا رد عمل کیا ہو گا ، ہمارے حالات طے کرتا ہے ہمارے ساتھ سب کچھ جو ہوتا ہے وہ خدا کرتا ہے - لیکن یہ درست نہیں ہے۔ (-)
a. کچھ لوگ کہیں گے " ہاں ، لیکن خدا ان کی اجازت دیتا ہے" ۔ (-)
b. خدا لوگوں کو گناہ کرنے اور جہنم میں جانے کی اجازت دیتا ہے - اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ وہ یہ چاہتا ہے، یا وہ ایسا کرتا ہے یا اس میں اس کا کسی بھی طرح سے ہاتھ ہے۔ (-)
c وہ آدمیوں کو ان کی آزاد مرضی سے فیصلے کرنے اور اس کے نتیجے میں ہونے والے تمام نتائج کی اجازت دیتا ہے۔ (-)
یوسف کے حالات گناہ آلودہ زمین پر زندگی کا نتیجہ تھے، نہ کہ خدا کی کرنی. یوحنا 2:16۔ (-)
a. اس گناہ آلودہ زمین پر مال کو زنگ لگتا ہے اور کیڑے خراب کرتے ہیں- پیدایش 3 : 17,18-6 ، متی 19:XNUMX (-)
b. ہمارا ان آزاد مرضی رکھنے والے گنہگاروں سے آمنا سامنا ہوتا ہے جو شیطان سے اثر اندوز ہوتے ہیں (-)
c ہمارا ایک مخالف ہے جس کا ہمیں ایمان میں ثابت قدم رہ کر سامنا کرنا ہے. 5 پطرس 8,9 : XNUMX-XNUMX (-)
جب شیطان سے متاثر گنہگاروں کی انگلیاں یوسف کی طرف اٹھیں تو کیا ہوا. یوحنا 3:8 ، 44:10 (-)
a. اس کے بھائیوں نے اسے قتل کرنے کا ارادہ کیا اور پھر اس کے بارے میں جھوٹ بولا۔ انہوں نے اسے غلامی میں بیچ کر اس کی زندگی کے کئی سال اس سے چھین لئے۔ (-)
b. فُوطِیفارؔ کی بیوی نے بھی ایسا ہی کیا۔ (-)
ہمیں ہمیشہ نئے عہد کی روشنی میں پرانے عہد نامے کو پڑھنا چاہئے۔ (-)
a. اعمال 7 : 9,10-XNUMX ہمیں بتاتی ہیں کہ جو یوسف کے ساتھ ہوا وہ بہت تکلیف دہ تھا ۔ (-)
b. شیطان ساری مصیبت کی جڑ ہے اور اس کا مقصد تباہی۔ (-)
c اعمال 7 : 9,10-XNUMX ہمیں بتاتی ہیں کہ خدا یوسف کے ساتھ تھا اور اس نے اسے رہائی بخشی (-)
d. یاد رکھیں ، خدا اچھا ہے ، شیطان برا ہے ۔ خدا اور شیطان مل کر کام نہیں کررہے ہیں۔ یوحنا 10:10 ، متی 12 : 24-26 (-)
کچھ لوگ پوچھ سکتے ہیں: بائبل کیوں نہیں کہتی کہ شیطان نے ایسا کیا؟ (-)
a. بائبل ترقی پسند مکاشفہ ہے۔ پرانے عہد نامے کے آدمیوں کو شیطان اور اس کی سرگرمیوں پر روشنی میسر نہیں تھی جیسا کہ ہمارے پاس ہے نئے عہد نامے میں ہے۔ (-)
b. شیطان کا براہ راست ذکر پرانے عہد نامے میں صرف چند بار ہے۔ (-)
کچھ لوگ کہتے ہیں کہ خدا ہمیں آزمانے کے لئے یوسف کے حالات کی طرح کے حالات پیدا کرتا ہے۔ (-)
a. نہیں ، حالات گناہ آلودہ زمین پر زندگی اور آدمیوں کی آزاد مرضی کے انتخابات اور شیطان کے کاموں کا نتیجہ ہیں۔ مرقس 4 : 14-17 ، متی 13 : 18-21 (-)
b. حالات میں خدا کی طرف سے امتحان اس کا کلام ہے - جو کچھ آپ دیکھتے ہیں اس کے باوجود کیا آپ اس پر ایمان رکھیں / اس پر عمل کریں گے؟ (-)
c یوسف کے حالات میں بھی خدا کا کلام ہی اس کا امتحان تھا. کیا یوسف نے جو کچھ بھی وہ دیکھتا تھا اس کے باوجود خدا کے کلام پر ایمان رکھا : وہ کسی کے آگے نہیں جھکے گا اور کوئی بھی اسے وعدہ شدہ زمین سے دور نہیں رکھ سکتا (-)
خدا یوسف کو اس سب میں نہیں ڈال رہا تھا۔ خدا یہ سب کچھ جلال اور ہمارے بھلے کے لئے کر رہا تھا (-)
a. کچھ لوگ کہتے ہیں: میرے ساتھ برا ہوا۔ ضرور یہ خدا نے ہی کروایا ہے۔ (-)
b. خدا نے برائی کو انجام نہیں دیا، اس نے اسے استعمال کیا۔ رومیوں 8:28 اسی کے بارے میں ہے. (-)
یاد رکھیں ، خدا کی ہماری زندگیوں کے لئے مرضی اور منصوبہ ہے۔ (-)
a. اس کی مرضی = مسیح کی مانند برکت اور بیٹا ہونے کا حق ۔ (-)
b. اس کا منصوبہ = وہ جو ہماری آزاد مرضی کے انتخاب کے ساتھ کرتا ہے اور وہ جس طرح لوگوں کے انتخاب کو اپنی مرضی پوری کرنے کے لئے استعمال کرتا ہے۔ (-)
ہم یہ یوسف کی زندگی میں واضح طور پر دیکھتے ہیں۔ (-)
a. خدا کی مرضی = وعدہ شدہ زمین اور عظمت۔ (-)
b. خدا کا منصوبہ = اس نے اپنی مرضی کو پورا کرنے کے لئے ہر ایک کے انتخاب کو کس طرح استعمال کیا۔ (-)
جو برے کام شیطان کرتا ہے اور جو دوسرے لوگ برے کام کرتے ہیں اور جو حالات گناہ آلودہ زمین پر زندگی کے نتیجہ میں پیدا ہوتے ہیں خدا انھیں اپنے مقصد کی تکمیل اور بھلائی کے لئے استعمال کر سکتا ہے۔ (-)
a. یہی کچھ خدا نے یوسف کے لئے انتظار کے دوران کیا۔ (-)
b. یوسف کے معاملے میں ، سب کچھ صحیح وقت پر ہوا - حالانکہ انتظار کے وقت ایسا محسوس نہیں ہوتے ۔ (-)
یوسف نے پہچان لیا کہ خدا حالات پر قابو پا رہا ہے (ہر چیز کو قابو میں رکھتا ہے) ، وہ یہ کہنے کے قابل تھا: گویا خدا نے مجھے مصر بھیجا ہے۔ (-)
a. پیدایش 45 : 5,7-XNUMX - خدا نے یوسف کو نہیں بھیجا؛ اس کے شریر بھائیوں نے ایسا کیا۔ (-)
اعمال 1:7 - یوسف کی حالت مصیبت کہلاتی ہے ، جس سے خدا نے اسے نجات دلائی۔ (-)
لیکن خدا نے اسے بت پرستوں کو اپنے پاس بلانے اور یوسف اور اس کے گھرانے کو دوسرے ہزاروں لوگوں کے ساتھ بھوک سے مرنے سے بچانے کے لئے استعمال کیا۔ (-)
b.پیدایش 50:20 یوسف یہ کہہ سکتا تھا : "تُم نے تو مُجھ سے بدی کرنے کا اِرادہ کِیا تھا لیکن خُدا نے اُسی سے نیکی کا قصد کِیا تاکہ بُہت سے لوگوں کی جان بچائے چُنانچہ آج کے دِن اَیسا ہی ہو رہا ہے"۔ (Living) (-)
یوسف کہانی کے آخر میں اپنے ماضی پر غور کرتا ہے اور دیکھتا ہے کہ اس کے تمام حالات میں خدا اس کے لئے کام تھا اور اپنے مقصد کو پائے تکمیل پہنچا رہا تھا اور سب اچھا کر رہا تھا۔ (-)

لیکن جب آپ آگے دیکھتے ہیں ، تو آپ اسے ابھی تک نہیں دیکھ سکتے ہیں۔ آپ کے پاس صرف خدا کا کلام ہے۔ (-)
a. آپ کو ایمان کے مطابق چلنے کی ضرورت ہے نہ کہ جو آپ دیکھتے ہیں اس کے مطابق - یہ ایمان کی جنگ کا حصہ ہے۔ (-)
b. اگر آپ نہیں جانتے کہ وہ کام کر رہا ہے ( یہاں تک کہ جب آپ نہیں دیکھتے / دیکھ سکتے ) تو آپ جب تک اس کے کام دیکھ نہیں لیتے شائد آپ ثابت قدم نہ رہ پائیں۔ (-)
ایک اور آدمی ہے داؤد جسے اس وقت کی مدت سے گزرنا پڑا جو خدا کے وعدے ( بادشاہت ) اور جب اس نے حقیقت میں سب کچھ ہوتے دیکھا، کے درمیان میں درپیش تھی - اور اس نے اس انتظار کی مدت کے دوران بہت سی روکاوٹوں کا سامنا کیا۔ (-)
دیکھتے ہیں کہ ہم سے کیا گیا بھلائی اور رحمت کا وعدہ کہاں پر ملتا ہے - داؤد کے مشہور زبوروں میں سے ایک میں۔ (-)
داؤد ایک گناہ آلودہ زمین پر خدا کے کے لئے اس کی حمد کرتا ہے ۔ (-)
a. آیت 1 - خُداوند میرا چَوپان ہے اور وہ مجھے مہیا کرے گا۔ (-)
b. آیت 2 - جب مجھے زندگی کی پریشانیوں کا سامنا ہو گا وف مجھے راحت کے چشموں کے پاس لے جائے گا۔ (-)
c - جب میں تھک جاتا ہوں تو وہ میری جان کو بحال کرتا ہے۔ (-)
d. آیت 4 - وہ مجھے راستبازی کی راہ پر گامزن کرتا ہے (جانے کے لئے صحیح راستہ ) (-)
e. آیت 4 - اس کے نتیجے میں ، میں راستے میں آنے والی کسی بلا سے نہیں ڈروں گا ۔ (-)
f. آیت 5 - اس سب میں خدا میرے لئے دسترخوان بیچھاتا ہے۔ (-)
g. آیت 6 - جب میں ان سب پر نظر ڈالتا ہوں تو میں واضح طور پر خدا کو کام کرتے دیکھ سکتا ہوں۔ (-)
خدا نے یہ دیکھنے کے لئے حالات طے نہیں کیے کہ آپ کا رد عمل کیا ہوگا ۔ (-)
a. وہ آپ کو آپ کے حالات میں بہترین راستے پر مائل کرتا ہے - وہ راستہ جو سب سے اچھا ہے۔ (-)
b. یوسف کے ساتھ بھی یہی ہوا. اور اسرائیل کے ساتھ بھی وعدہ شدہ زمین کے راستے میں جاتے ہوئے یہی ہوا. خروج 13 : 17,18-XNUMX (-)
c. ایک وقت آ سکتا ہے جب آپ کو محسوس ہو کہ یہ وقت کی مدت ٹھیک نہیں ہے - یہ وہ وقت ہوتا ہے جب آپ کو خدا کے ساتھ جڑے رہنے اور قائم رہنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ (-)

ایمان کی جنگ لڑنے کے لئے آپ کو یہ جاننے اور ایمان رکھنے کی ضرورت ہے کہ خدا اپنی شان و شوکت اور آپ کی زیادہ سے زیادہ بھلائی کے لئے پردے کے پیچھے کام کر رہا ہے ، اور وہ اپنے وعدے کو صحیح وقت پر پورا کرے گا۔ (-)
یاد رکھیں ، کہ جب آپ کو ایسا کرنے کی شدید ضرورت ہو گی تو آپ کو یوں محسوس ہو گا کہ ضرورت نہیں ہے۔ (-)
لیکن اگر آپ خدا کے کلام سے اپنی حوصلہ افزائی کریں گے کہ وہ صحیح وقت آنے پر اپنا وعدہ پورا کرے گا ، تو اس کے نتیجے میں عظمت اور بھلائی ہی ہو گی، اور آپ کو ایمان کی جنگ لڑنے میں مدد ملی گی۔ (-)
اگلے سبق میں اس کے بارے میں اور بھی ہے!! (-)